(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی وزیر خارجہ ریاض الملکی نے جلد ہی ایک اور ملک کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی وزیر خارجہ ریاض الملکی نے دعویٰ کیا ہے کہ عنقریب ایک اور ملک ریاست فلسطین کو تسلیم کرے گا جس کے بعد فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 140 ہوجائےگی۔
انہوں نے مزید کہا کے اس کامیابی کا سہرا فلسطینی قیادت کے سرجاتا ہے جن کی شب روز محنت اور اورعالمی سطح پر فلسطین کا مقدمہ لڑنے کی کامیاب کوششیں رنگ لارہی ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ بہت جلد لاطینی امریکہ کے مختلف ممالک کا دورہ کریں گے جیں میں ایکواڈور اور گرینیڈاس شامل ہیں۔انکا کہنا تھا کے ان ممالک کے دورے میں باہمی دلچسپی کے مشترکہ امور پر بات چیت کی جائے گی۔