عوامی محاذ فلسطین نے وطن کی آزادی کے لیے مزاحمت کو واحد حل قرار دیا ہے- عوامی محاذ کے پولٹ بیوروکے رکن ماہر طاہر نے شام کے شہر حلب میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل سے لا حاصل مذاکرات کا سلسلہ بند ہونا چاہیے- فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ مزاحمت ہے- فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیلی حکومت سے تعاون کی پالیسی کو جاری رکھ کر فلسطینی اراضی کے مستقبل کو داؤ پر لگادیا ہے- معاہدہ اوسلو ناکام ہوگیا ہے- معاہدہ اوسلو فلسطینیوں کے لیے ایک حقیقی حادثے کی شکل اختیار کرچکا ہے- مرحوم فلسطینی صدر یاسرعرفات کو جب معلوم ہواکہ فلسطینی اتھارٹی کے قیام کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا – فلسطینی اتھارٹی کے قیام کا مطلب کوئی فلسطینی ریاست نہیں تو انہوں نے بھی مذاکرات سے ہاتھ کھینچ لیے تھے-