• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 11 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

انتخابات کا صدارتی فرمان کسی قیمت پر قبول نہیں

اتوار 25-10-2009
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

hamas-flag اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) نے متنازعہ صدر محمود عباس کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کے تعین کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے صدر عباس نے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کرکے مفاہمت کے لیے جاری کوششوں کو دیوار پردے مارا ہے۔ ان کے اس فیصلے سے ملک میں انارکی اور انتشار میں مزید اضافہ ہوگا۔ شام کے دارالحکومت دمشق سے جمعہ کے روز حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں صدر عباس کے اس فرمان کو مسترد کردیا گیا جس میں انہوں نے اعلان کیاتھا کہ فلسطین میں پارلیمانی انتخابات آئندہ سال جنوری میں ہوں گے۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ محمو عباس خود ایک غیر آئینی سربراہ مملکت ہیں انہیں پارلیمانی انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا قطعی اختیار نہیں، ان کے اس اقدام سے ملک میں فساد اور انارکی میں اضافہ ہوگا۔ مفاہمت سے قبل محمود عباس نے انتخابات کا اعلان کرکے مفاہمت کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سبوتاژ کردیا ہے۔ حماس کی خواہش ہے کہ مفاہمت کے عمل کو پہلے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور اس کے بعد انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جانا چاہیے تاکہ انتخابات کا عمل مفاہمت کی فضا میں عمل میں آٓئے۔ حماس نے 2006ء کے پارلیمانی انتخابات میں شفاف طریقے سے کامیابی حاصل کی تھی تاہم محمود عباس اور ان کی جماعت فتح کی طرف سے انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے کے بجائے انہیں مسترد کر دیا گیا جس کےباعث ملک میں انتشار پیدا ہوا۔ حماس نے محمود عباس کے بیان کو اسرائیل اور امریکی احکامات پرعمل درآمد قراردیا۔ بیان میں کہا گیا کہ محمود عباس نے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کرکے یہ ثابت کردیا کہ وہ اسرائیل اور امریکا کے ہاتھ میں کھیل رہے ہیں امریکی ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔ صدر عباس کی طرف سے انتخابات کے انعقاد کا اعلان اس دباؤ کا نتیجہ ہے جو امریکا اور اسرائیل کی طرف سے ان پرڈالا جاتا رہا ہے۔ وہ غیر ملکی دباؤ کو مسترد کرنے کے بجائے امریکی اور صہیونی ایجنڈا قوم پر مسلط کر رہے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.