(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسلامی جہاد کے عسکری ونگ نے صہیونی ریاست کے خلاف جاری جوابی کارروائیاں فی الحال معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی دُشمن کو اس کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے اور آئندہ بھی کسی بھی جارحیت کی صورت میں جواب بھرپور جواب دیا جائیگا۔
اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے صہیونی ریاست کے خلاف جاری جوابی کارروائی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فلسطینی مزاحتمی تحریک اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی اور شام میں اسلامی جہاد کے مراکز پرصہیونی دشمن کی وحشیانہ بمباری کے جواب میں مناسب جواب دیا گیا ہے اور آئندہ بھی کسی بھی جارحیت کی صورت میں جماعت بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے ۔
واضح رہے کہ پیر کے روز اسلامی جہاد نے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی کالونیوں پر راکٹوں اور میزائلوں سے حملے کیے۔قبل ازیں اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں ایک فلسطینی شام میں اسلامی جہاد کے مجاھدین کو شہید کردیا تھا۔