• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اسرائیل کی نفسیاتی جنگ سے خوف زدہ نہیں،حملہ کیا تو منہ توڑ جواب دیں گے: حماس

جمعرات 23-12-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_dr-sami-abu-zuhri-hamas-spokesman16

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نےایک مرتبہ پھر اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی پر فوجی کارروائی کی دھمکیوں کو یکسر مسترد کر دیا ہے.حماس کا کہنا ہے کہ غزہ پر قابض اسرائیل کے فوج کشی دعوے اور دھمکیاں نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں، تاہم فلسطینی عوام صہیونی دھمکیوں سے ذرا بھی مرعوب نہیں ہوں گے. عرب خبررساں ایجنسی "قدس پریس” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے کہا کہ اسرائیل دھمکیوں کے ذریعے فلسطینی عوام کا مورال دیکھنا چاہتا ہے اور وہ مسلسل دھمکیوں کے ذریعے فلسطینیوں کو ڈرا رہا ہے. ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ غزہ پراسرائیل کی جارحیت ختم ہوئی ہی نہیں، نئے حملوں کی تیاریوں کا مطلب صرف یہ ہے کہ فلسطینی اپنے حقوق سے دستبردار ہوجائیں اور قابض اسرائیل کے سامنے گھٹنے ٹیک دیں. ایک سوال پر ڈاکٹر ابو زھری کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کی طاقت کے استعمال کی دھمکیاں نئی نہیں اور فلسطینی عوام بھی اس پر خاموش تماشائی نہیں. اسرائیل نے حملہ کیا تو اپنے دفاع کے لیے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے. جنگ ہوئی تو فلسطینی عوام خود کو ہر قسم کی قربانی دینےکے لیے تیار رکھیں گے. فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی جانب سے اسرائیل کو غزہ پر حملے کی دھمکیوں کے انتباہ پر حماس کے ترجمان نے کہا کہ محمود عباس فلسطینیوں کی نمائندگی کھو چکے ہیں وہ صرف اپنے کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کے لیے اسرائیل کو متنبہ کر رہے ہیں، عملی طور پر وہ غزہ پر حملے میں اسرائیل کے ساتھ ہیں. ماضی میں بھی وہ غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کے ساتھ رہ چکے ہیں جس کی حقیقت وکی لیکس نے آشکارا کر دی ہے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.