• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اسرائیل میں”سائبر وار” کا مقابلہ کرنے کے لیے خصوصی یونٹ قائم

جمعرات 24-06-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_cyber-war

اسرائیل نے فوج میں ایک نئی یونٹ تشکیل دی ہے جو انٹرنیٹ کے ذریعے فوج، حساس اداروں، حکومت اور دیگر سرکاری شعبوں کی انٹرنیٹ پر موجود خصوصی ڈیٹا تک کسی بیرونی ہاتھ کی رسائی کو ناکام بنانے اور اہم ترین مواد کے تحفظ پر کام کرے گی. اس یونٹ کی تشکیل حال ہی میں نامعلوم افراد کی صہیونی خفیہ اداروں کی اہم نوعیت کی معلومات کے چوری کیے جانے کے انکشاف کے بعد عمل میں لائی گئی ہے. اسرائیل نے خفیہ معلومات تک رسائی کو ریاست کی سیکیورٹی کے حوالے سے نہایت خطرناک قرار دیا ہے۔ عبرانی اخبار "یدیعوت احرونوت” نے اپنی بدھ کی اشاعت میں شائع رپورٹ میں کہا ہے کہ نئی یونٹ کی تشکیل ملٹری انٹیلی جنس ایجنسی کے چیف جنرل عاموس یدلین نے کی ہے جس کا نام” یونٹ 8200″ رکھا گیا ہے۔ یونٹ میں کئی اعلیٰ فوجی انٹیلی جنس افسران سمیت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین کو شامل کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یونٹ میں شامل تمام افراد کو سائبر کرائم اور سائبر جنگ کا مقابلہ کرنے کے لیے ، کمپیوٹر، انٹرنیٹ، ،ٹیلی کمیونیکیشن، ٹیلی فون اور جدید ترین تکنیکی مہارت فراہم کی جائے گی، اور انہیں تربیت حاصل کرنے کے لیے دنیا کے مختلف ممالک بھیجا جائے گا. اس کے علاوہ کئی عالمی ماہرین کی اسرائیل میں بھی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔ ذرائع کے مطابق نئی یونٹ کی تشکیل کے بعد اسرائیل میں سائبر جنگ کے خلاف اس شعبے میں مہارتوں کے حصول کے لیے نوجوان طبقے میں نئی تحقیقات اور تجربات کا بھی رجحان بڑھ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2008ء کے آخر میں غزہ پر اسرائیلی حملے اور اسرائیل کے انٹرنیٹ پر موجود حساس ڈیٹا تک بعض نامعلوم افراد کی رسائی کے بعد صہیونی انٹیلی جنس کے ہاں سائبر جنگ کے خلاف اقدامات کو اولین ترجیح قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نئی یونٹ کی تشکیل کے بعد نہ صرف اسرائیل کے انٹرنیٹ پر موجود حساس مواد تک مخالفین کی رسائی کو ناممکن بنایا جائے گا بلکہ دشمنوں کے خلاف سائبر جنگ میں ان کی اہم معلومات تک رسائی اور دشمن کی اہم ویب سائٹوں کو ہیک یا تباہ کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.