• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اسرائیل اپنی شرمندگی چھپانے کے لئے جھوٹے دعوے کر رہا ہے :ابو عبیدہ

بدھ 21-10-2009
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

iof اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے اسرائیلی دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے- انہوں نے کہا کہ القسام بریگیڈ کی عسکری طاقت کو تباہ کرنے کا اسرائیلی دعوی جھوٹ ہے- اسرائیل غزہ میں اپنی فوج کی شکست کی شرمندگی دور کرنے کے لیے اس طرح کی جھوٹی کہانیاں گھڑ رہا ہے- القسام بریگیڈ کی عسکری طاقت کو تھوڑا بہت نقصان ہواتھا اس کا ازالہ کیا جا چکا ہے- ابو عبیدہ نے اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ حماس نے جنگ میں کوئی اہداف متعین نہیں کئے تھے- اسرائیل نے غزہ پر جنگ مسلط کرتے ہوئے اپنے اہداف کا اعلان کیا تھا جس میں وہ مکمل طور پر ناکام رہا ہے – ابو عبیدہ نے کہا کہ اسرائیل چار برس سے غزہ پر فوج کشی کے منصوبے بنا رہا تھا- اس نے غزہ پر فوج کشی کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اسرائیل کا ہدف غزہ میں فلسطینی حکومت کا خاتمہ ، مزاحمت کا صفایا، میزائل حملوں کو بند کرنا اور اسرائیلی یرغمال فوجی گیلاد شالیت کی رہائی ہے- اسرائیل ان اہداف میں سے کوئی بھی ہدف حاصل نہیں کرسکا- واضح رہے کہ موساد نے بیان میں کہا تھا کہ حماس غزہ جنگ میں کوئی ہدف حاصل نہیں کرسکی- ابو عبیدہ نے مزید کہاکہ مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمت جلد یا بدیر اٹھے گی- مغربی کنارے میں اسرائیل، امریکہ اور فلسطینی اتھارٹی نسل کشی کر رہی ہیں- لیکن مغربی کنارے کے فلسطینی ختم نہیں ہوں گے بلکہ قابض اسرائیل اور اس کے حواریوں کا خاتمہ ہو گا-

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.