• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اسرائیلی رکن کنیسٹ کا اردن میں فلسطینی ریاست قائم کرنے کا مطالبہ

اتوار 09-05-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_aryeh-eldad-a-member-of-the-israeli-knesset-for-the-national-union

اسرائیلی پارلیمنٹ میں قومی وحدت گروپ سے تعلق رکھنے والے رکن اریہہ ایلداد نے اردن میں فلسطینی ریاست قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ ان کی یہ تجویز کنیسٹ کی جنرل کونسل کی منظوری کے بعد سامنے آئی ہے جس میں اس بات کی اجازت دی گئی ہے کہ اس معاملے کو خارجہ اور سیکیورٹی کمیٹی کے سامنے بحث کے لئے پیش کیا جا سکتا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین نے عبرانی روزنامے "یدیعوت احرونوت” کے حوالے بتایا ہے کہ ایلداد نے کنیسٹ کی خارجہ اور سیکیورٹی کمیٹی کے سامنے اپنی تجویز بحث کے لئے پیش کی تو کمیٹی کے سربراہ زاچی ہنگبی نے انہیں بتایا گیا کہ ابھی ان کی اس موضوع پر بحث کی درخواست کے لئے قبول نہیں کی جا سکتی۔

اخبار کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے سربراہ ہنگبی نے دریائے اردن کے دونوں جانب فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق مسٹر ایلداد کی تجویز مسترد کر دی۔ اس تجویز کے مطابق اسرائیل کو اردنی علاقے میں بھی فلسطینی ریاست کے قیام کی منظوری دینا ہو گی۔

کنیسٹ کے رولز آف بزنس کے مطابق کہ خارجہ اور سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ ہنگبی اسے متعلقہ فورم پر پیش کرنے کے پابند ہیں تاہم انہیں اس بات کا اختیار ہے کہ وہ بحث کے لئے جو بھی مناسب تاریخ دینا چاہیں، دیں۔

یدیعوت احرونوت نے اسرائیلی پارلیمنٹ کے اسپیکر روئیون ریلولن کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے مسٹر ہنگبی کو آگاہ کر دیا ہے کہ اس مسئلے پر ایک برس بعد ہی بحث ہو سکتی ہے۔

اسرائیلی پارلیمنٹ کے قواعد و ضوابط کے تحت تجویز کے پیش کنندہ ایلداد ایوان کے قانونی مشیر سے رجوع کر سکتے ہیں جس میں وہ ہنگبی کے فیصلے کو چیلنج کر سکتے ہیں۔ اسی طرح وہ پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ کے فیصلے کو چیلنج کر سکتے ہیں۔

خارجہ اور سیکیورٹی کمیٹی، اسرائیل کے منتخب ایوان کی سب سے بڑی کمیٹی ہے۔ اس کی ذیلی کمیٹیاں اپنا اپنا کام صیغہ راز میں رکھ کر کرتی ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.