اسرائیلی قابض انتظامیہ نے بصارت سے محروم فلسطینی قیدی عبیدہ بلال کو نجف جیل سے پتیاہ تکوہ حراستی مرکز منتقل کردیا ہے جہاں ان کی گزشتہ 4 دن سے زیرتفتیش ہیں- اسرائیلی حکام نے بلال کی اہلیہ نیلی الصفادی کو جمعرات کے دن رام اللہ کی داخلی سڑک پر بنائے گئے ناکے سے گرفتار کر کے پتیاہ تکوہ حراستی مرکز منتقل کردیا تھا- احرار مرکز برائے اسیران نے اسرائیلی قابض انتظامیہ کے قیدیوں اور ان کے اہل خانہ سے ناروا سلوک پر کہا ہے کہ صفادی اور بلال کے خاندان کے بیشتر افراد زیر حراست ہیں- بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے صفادی کے بڑے بھائی فائود اور چند روز قبل ہی رہا ہونے والے ایک اور بھائی صاجون کو بھی قید کررکھا ہے- احرار مرکز کے سربراہ فاود الخفش نے کہا ہے کہ اسرائیلی فلسطینی قیدیوں کے حوصلے توڑنا چاہتا ہے لہذا وکلاء کو چاہیے کہ وہ صفادی اور ان کے نابینا شوہر بلال سے ملاقات کریں- نجاح یونیورسٹی میں صحافت کی تعلیم حاصل کرنے والے بلال کواسلامی تحریک مزاحمت ( حماس) کے مسلح ونگ قسام بریگیڈ سے مبینہ تعلق کے الزام میں 11 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے-