• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اسرائیل، مذاکرات کو القدس میں مظالم بڑھانے کے لئے استعمال کر رہا ہے

منگل 14-09-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_dr-ahmed-abu-halabiya-hamas-mp-and-the-head-of-al-quds-international-institution-gaza-branch

انٹرنیشنل القدس فاؤنڈیشن کے صدر اور فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن ڈاکٹر احمد ابو حلیبہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی سرکاری اور دینی سطح پر سرپرستی میں مقبوضہ بیت المقدس کے خلاف ریشہ دوانیاں جاری ہیں۔ منگل کے روز غز ہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ابو حلیبہ نے کہا کہ اسرائیل نے ایک لمحے کے لئے بھی مسجد اقصی کی بے حرمتی، اہل قدس اور نمازیوں پر مظالم میں ایک لمحے کے لئے بھی توقف نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مسجد اقصی کے خلاف تازہ ترین کارروائی انڈر گراونڈ بجلی کی تاریں بچھانے کے لئے سرنگوں کی کھدائی ہے۔ اس کی وجہ سے علاقے میں بڑے پیمانے پر خرابی پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے اگست کے دوران اسرائیل کی جانب سے مسجد کے خلاف کئے جانے والے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اہل قدس کے گھر مسمار کر دیئے گئے ہیں۔ زمینوں کو بلڈوز کیا جا رہا ہے۔ مامن اللہ قبرستان پر دھاوا بول کر اس میں 65 قبروں کو بلڈوز کیا گیا۔ یاد رہے کہ یہ تمام کارروائیاں اسرائیلی عدالت کی جانب سے "حکم امتناعی” کے باجود جاری رکھی گئیں۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے براہ راست مذاکرات پر رضامندی کے باوجود اسرائیل میں یہودیوں کے لئے نئے مکانات کی تعمیر میں تیزی آئی ہے۔ اسرائیلی بلدیہ نے "بسگات زیئیف” نامی یہودی بستی میں مزید چالیس نئے یہودی گھر تعمیر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ اہل قدس کی گرفتاریاں اور ان کے خلاف عدالتی کارروائیاں بلا روک جاری ہیں۔ انہوں نے اسرائیلی منصوبوں کے حوالے سے فلسطینی، عرب اور اسلامی دنیا کے نقطہ نظر کو سراہا۔ انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ القدس کی مدد و نصرت میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.