(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل اخبار نے بتایا ہے کہ رواں سال کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کےحملوں میں غیر قانونی یہودی آباد کاروں کی ہلاکتوں کے واقعات میں کمی ضرور آئی ہے تاہم ہونے والے حملے پہلے سے زیادہ شدت کے تھے۔
اسرائیل کے ایک معروف عبرانی اخبار’یسرائیل ھیوم’ نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سال 2019ء کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں کے نتیجے میں پانچ غاصب صہیونی جھنم واصل ہوئے۔
رپورٹ میں گزشتہ سال کے تقابلی جائزے میں بتایا گیا ہے کہ سال 2018ء کے دوران فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں 13 صہیونی ہلاک ہوئےتھے رواں سال فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں کے واقعات میں کمی ضرور آئی ہے تاہم رواں سال ہونے والے حملوں میں شدت پہلے سے زیادہ دیکھی گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی وزارت دفاع کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ سال 2018 میں حریت پسند فلسطینیوں کے حملوں میں 25 یہودی آباد کار اور فوجی ہلاک ہوئے تھے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے یہودیوں میں اسرائیل کے داخلی سلامتی کے ذمہ دار ادارے شاباک، موساد، پولیس، جیل خانہ جات کے حکام، خفیہ یونٹوں اور یہودی بریگیڈ کے اہلکار شامل ہیں۔