• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 5 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home رپورٹس

فلسطینی عوام کے ساتھ ساتھ صحافی بھی صہیونی بربریت کا شکار

پیر 05-08-2019
in رپورٹس, صیہونیزم, فلسطین
0
فلسطینی عوام کے ساتھ ساتھ صحافی بھی صہیونی بربریت کا شکار
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض صہیونی ریاست انسانی حقوق کی پامالی کے ساتھ ساتھ آزادی اظہار رائے کے خلاف بھی سرگرم عمل ہو گئی،گزشتہ جولائی میں صرف ایک ماہ کے دوران اسرائیلی فوج کی جانب سے مجموعی طور پر صحافتی حقوق کی 74 دفعہ پامالی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی 2019ء کو اسرائیلی فوج اور دیگر صہیونی ریاستی اداروں کی طرف سے فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کےواقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا اور مجموعی طورپر صحافتی حقوق کی 74 دفعہ پامالی کی گئی۔

وزارت اطلاعات کا کہنا تھا کہ جولائی میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں صحافیوں کی گرفتاریوں، ان کے گھروں پرچھاپوں، توہین آمیز طرزعمل، انہیں ہراساں کیے جانے، کیمرے اور دیگر آلات چھینے جانے، کوریج سے روکنے اور شہر بدر کرنے کےاحکامات جاری کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق جہاں ایک طرف صہیونی ریاست صحافیوں کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے وہیں سوشل میڈیا کا گلہ گھونٹے کی  بھی مجرمانہ کوششیں کی گئیں۔جولائی میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 7 فلسطینی صحافیوں کوبلا جواز گرفتار کیا گیا جبکہ  چار صحافیوں کو انتظامی قید کی سزائیں سنائی گئیں۔ اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے واقعات کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو تشدد کے ذریعے روکنے کی کوشش کی گئی جس کے نتیجے میں 17 صحافی زخمی ہوئے۔ ان میں 8 غزہ میں ہونے والے پرامن ہفتہ وار مظاہروں اور 9 غرب اردن میں ریلیوں کی کوریج کے دوران زخمی ہوئے۔

Tags: 74 فلسطینی صحافی اسرائیلی بربریت کا شکار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.