(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے فائرنگ سے زخمی ہونے والی کار سوار فلسطینی خاتون کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
عینی شاہدین کے مطابق گزشتہ روز صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے بیت الجالہ میں ایک کار پر فائرنگ کی جس کے نیتجے میں کار سوار ایک خاتون بری طرح زخمی ہوگئی جبکہ اس کے ساتھ موجود شخص محفوظ رہا ، ۔
زخمی فلسطینی خاتون کی شناخت کریمہ شاہین کو زخمی ہونے کے بعد اسرئیلی فوج نے دونوں افراد کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جبکہ اس واقع کے حوالے سے کوئی تفصیلات بھی فراہم نہیں کی گئیں ہیں ۔