• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فلسطینی مجاہدین کی تخلیقی قوت سے صہیونی فوج پر لرزہ طاری

جمعرات 11-07-2019
in حماس, رپورٹس, فلسطین
0
فلسطینی مجاہدین کی تخلیقی قوت سے صہیونی فوج پر لرزہ طاری
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )دنیا  کی سب سے بڑی دفاعی قوت ہونے کی دعویدار صیہونی ریاست،جو کہ دنیا بھر میں بنائے جانے والے اسلحے کی دوسری بڑی خریدار بھی ہے،فلسطینی مجاہدین کے پاس ڈرون ٹیکنالوجی موجود ہونے کی اطلاعات سے لرزہ کا شکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی مجاہدین کے پاس ڈرون ٹیکنالوجی ہونے کی خبر نے اسرائیلی حکام کی نیندیں اڑا دی ہیں۔وہ اس  پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں کہ ہر طرح کی پابندی اور  بے سرومانی کے باوجود فلسطینی مجاہدین کس طرح اس ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل کر پائے ہیں۔

اسرائیل کے عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے پاس واضح اطلاعات موجود ہیں کہ فلسطینی مجاہدین خود سے ڈرون تیار کر رہے ہیں جس کے لیے ان کے پاس جدید ٹیکنالوجی موجود ہے۔انہوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ  حماس اور دیگر فلسطینی گروپ زیر زمین دیوار بنار ہے ہیں تا کہ اسرائیل کی فوج کی جانب سے سرنگیں تباہ کرنے کو روکا جا سکے۔

یاد رہے کہ یہ سرنگیں  پڑوسی ممالک سے ٹیکنالوجی اور ڈرون کے پرزہ جات حاصل کرنے کا واحد ذریعہ ہیں۔فلسطینی مجاہدین ان سرنگوں کے ذریعے پرزے منگوا کر  ڈرون طیارے تیار کرتے ہیں۔

اسرائیلی خوف کی اصل وجہ انٹرنیٹ پر موجود وہ جدید طریقے ہیں جن سے کوئی شخص رہنمائی حاصل کر کے خود ڈرون تیار کر سکتا ہے۔اور اسرائیلی یہ بات جان چکے ہیں کہ فلسطینی اب چند ہزار شیکل خرچ کر کے خود ڈرون تیار کرسکتے ہیں۔اور اسی بات کی آگاہی سے ان کی صفوں میں شدید خوف ہراس پھیل چکا ہے۔

اسرائیلی فوج کے اندرونی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ فلسطینی نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں سے بخوبی واقف ہیں اور جانتے ہیں کہ فلسطینی نوجوان جدید ٹیکنالوجی سے بہت ذیادہ واقفیت رکھتے ہیں،وہ ایک چیز غور سے دیکھ کر اس جیسی دوسری چیز فورا تیار کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلسطینی مجاھدین ماضی میں بری اور بحری فوج کے ساتھ مقابلے کر رہے تھے لیکن ڈرون ٹیکنالوجی کے حصول کے بعد وہ فضائی مقابلے میں بھی ہمارے مد مقابل ہوں گے۔

صہیونی حکام کوخدشہ ہے  کہ اس وقت غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے پاس درجنوں کی تعداد میں مسلح ڈرون موجود ہیں۔ ان ڈرون کی ایک خوبی یہ ہے کہ یہ اسرائیلی راڈار پرنہیں‌آتے اور انہیں میزائلوں سے مار گرانا بھی مشکل ہے۔

صہیونی  خدشات دیکھ کر بے ساختہ طور پر شاعر مشرق علامہ اقبال کا مشہور زمانہ شعر یاد آجاتا ہے۔

کافر ہے تو شمشیر پر کرتا ہے بھروسہ

مومن ہے تو بے تیغ لڑتا ہے سپاہی

Tags: ڈرون ٹیکنالوجی ہونے کی خبر نے اسرائیلی حکام کی نیندیں اڑا دی ہیںفلسطینی مجاہدین کا ڈرون
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.