• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

یہودیوں کا فلسطینیوں کو ارض مقدس سے بے دخل کرنے کا مکروہ حربہ

جمعرات 26-12-2019
in خاص خبریں, رپورٹس, صیہونیزم, فلسطین
0
یہودیوں کا فلسطینیوں کو ارض مقدس سے بے دخل کرنے کا مکروہ حربہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)  مقبوضہ فلسطین کے  مقبوضہ مغربی کنارے کے ‘سیکٹر C’ میں 532 قصبوں اور دیہاتوں میں دو لاکھ 97 ہزار فلسطینی آباد ہیں ، فلسطینی مسلمانوں کا  یہودیوں کی 198 بڑی اور 220 ہنگامی بنیادوں پربنائی گئی چھوٹی  بستیوں اور کالونیوں کے ذریعے گھیراؤکیا جارہا ہے  تاکہ فلسطینیوں کو بنیادی انسانی حقوق کے  محروم کرکے ہجرت پر مجبور کیا جائے اور اس پوری  ارض  مقدس پر صیہونیوں کا قبضہ ہوجائے۔

عرب اسرائیل جنگ کے بعد سے مقبوضہ فلسطین میں حالات انتہائی تشویشناک ہوگئے تھے ، اسرائیلی فوج اور پولیس روزانہ کی بنیادپر فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے تھے گو کہ سلسلہ آج بھی جاری ہے لیکن اس وقت مزاحمت کاروں کی جانب سے حملوں میں فلسطینیوں کو بھی نقصان اٹھانا پڑرہا تھا ، اس صورتحال کے پیش  نظر عالمی طاقتوں کی مداخلت سے  سنہ 1993ء کو فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان ناروے کے شہر اوسلو میں ایک سمجھوتہ طے پایا اس سمجھوتے کو  ‘اوسلو معاہدے’ کے نام سے جانا جاتا ہے ۔

 اس معاہدے کے تحت غرب اردن کو تین سیکٹرز’اے بی اور سی’ میں تقسیم کیا گیا۔ اس میں سیکٹر’سی’ رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑا سیکٹر ہے جو غرب اردن کے 61 فی صد رقبے پر مشتمل ہے۔

Related image

ویسے تو ہم سب ہی جانتے ہیں کہ اسرائیل نے فلسطینی پر جبری قبضہ کیا ہوا ہے اور وہ اس پوری سرزمین کو اپنے زیرتسلط کرنا چاہتا ہے تاہم سب سے پہلے اس کی نظر جس مقام پر ہے ان میں سے ایک سیکٹر سی بھی ہے جو کہ رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑا ہے ، صہیونی ریاست اس سیکٹر پراپنے قبضے کی سازشوں پرعمل درآمد جاری رکھے ہوئے ہے اور صہیونیوں نے غاصبانہ قبضے کی نہ ختم ہونے والی ہوس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے جاری  اعدادو شمار کے مطابق اس وقت ‘سیکٹر C’ میں 532 قصبوں اور دیہاتوں میں دو لاکھ 97 ہزار فلسطینی آباد ہیں، فلسطینیوں کی یہ آبادیاں بنیادی سہولیات اور بنیادی انسانی حقوق سے اس لیے محروم رکھے گئی ہیں کیونکہ اسرائیل ان فلسطینیوں کو سہولیات سے محروم کرکے وہاں سے ہجرت پرمجبور کررہا ہے۔

ان تمام فلسطینی بستیوں کو یہودیوں  کی  198 بڑی اور 220 ہنگامی بنیادوں پربنائی گئی چھوٹی یہودی کالونیوں کے ذریعے گھیرا گیا ہے جن میں 8 لاکھ 24 ہزار غیر قانونی یہودی دنیا بھر سے اسرائیل لاکر بسائے گئے ہیں۔

Related image

جولائی 2019ء کو اسرائیلی کابینہ نے فلسطین کے دریائے اردن کے مقبوضہ مغربی کنارے کے ‘سیکٹر C’ میں یہودی آباد کاروں کے لیے 715 گھر تعمیر کرنے کی منظوری دی،  اس کے ساتھ ہی اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کے لیے چھ ہزار مکانات کی تعمیر کی منظوری دی جس پر عرب  ممالک سمیت دنیا بھر سے  شدید احتجاج کیا گیا تاہم اسرائیل سے اس فیصلے کو واپس لینے میں کوئی کامیاب نہیں ہوسکا۔

عالمی بنک کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل ‘سیکٹر C’ کے 68 فیصد رقبے کو اپنے قبضے میں لے چکا ہے،  فلسطینیوں کو عملا اس کے سرف ایک فی صد علاقے پرآزادانہ کام کی اجازت حاصل ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے’اوچا’ کے مطابق مقامی فلسطینی آبادی کو غرب اردن کے ‘سیکٹر C’ کے 30 فی صد علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں۔ یہ علاقہ مختلف فوجی کیمپوں کے ذریعے قبضے میں لیا گیا ہے۔

Image result for demolition of palestinian house

واضح رہے کہ گزشتہ  تین ماہ کے دوران اسرائیل نے غرب اردن میں فلسطینیوں کے 136 مکانات مسمار کیے، القدس میں 48  اور سیکٹر میں 88 مکانات مسمار کیے گئے۔ مسماری کی کارروائیوں کے نتیجے میں صرف سیکٹر سی میں 97 بچوں اور 57 خواتین سمیت 218 فلسطینی بے گھر ہوئے، اسرائیل میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ’بتسلیم’ کے مطابق سنہ 2006ء کے بعد اب تک اسرائیل فلسطینیوں کو 1500 گھروں سے محروم کرچکا ہے جس کے نتیجے میں چھ ہزار فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں۔

Tags: اوسلو معاہدہسیکٹر سیصیہونی ریاستعرب اسرائیل جنگفلسطینی بے گھر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.