(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے محافظ کو گرفتارکرتے ہوئے چھ ماہ کیلئے مسجد اقصیٰ سے بےدخل کردیا ۔
عینی شاہدین کےمطابق قابض صیہونی پولیس نے گزشتہ روز مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور مسجد کے محافظ حمزہ نمر کو قبلہ اول سے حراست میں لے کر القشلہ حراستی مرکزلے گئے جہاں اس سے کئی گھنٹوں پر مشتمل تفتیش کے بعد ان پر آئندہ چھ ماہ کیلئے قبلہ اول میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی۔
واضح رہے کہ حمزہ نمر مسجد اقصیٰ کے دیرینہ پہرے داروں میں سے ایک ہیں اور ماضی میں بھی کئی مرتبہ قابض اسرائیلی فوج کی انتقامی کارروائیوں کا شکار ہوچکے ہیں۔