• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 29 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home رپورٹس

صیہونی حکام کادوران تفتیش فلسطینی قیدی پر دوبارہ وحشیانہ تشدد

ہفتہ 09-11-2019
in رپورٹس, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی حکام کادوران تفتیش فلسطینی قیدی پر دوبارہ وحشیانہ تشدد
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی حکام کی جانب سے بدترین تشدد کے باعث اسپتال سے دوبارہ جیل منتقل ہونے والے فلسطینی قیدی پردوران تفتیش صیہونی جیل حکام کا دوبارہ بدترین تشدد کا انکشاف۔

اسرائیل کے معروف اخبار ‘ہارٹز’ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہےکہ 44 سالہ اسیرسامرا لعرابید جو صیہونی جیل حکام کی جانب  سے بد ترین تشدد کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا  کی صحت بہتر ہونے کے بعد دوبارہ تفتیش کیلئے حراست مرکز لایا گیا جہاں جیل حکام نے اس پرپھر بدترین تشدد کیا جس کے باعث سامر العرابید کی حالت پھر بگڑگئی ہے۔

العرابید کو دو ماہ قبل گرفتار گیا اور دوران حراست اس پر وحشیانہ تشدد کیا گیا جس کے نتیجے وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اور حالت بگڑنے کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ حراست میں لیے جانے کے بعد اسے اگلے روز ڈاکٹروں نے اسیر کی حالت تسلی بخش قرار دی۔ اس کے بعد اسے اگلے روز المسکوبیہ حراستی مرکز منتقل کردیا گیا اوروہاں سے اسے رام اللہ کے عوفرقید خانے میں ڈال دیا گیا۔اس وقت اسیر کے جسم میں شدید تکلیف کی شکایت تھی۔  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسیر العرابید کو القدس کے مسکوبیہ نامی ٹارچر سیل میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اس کی حالت بگڑ گئی تھی۔

اسے القدس کے ھداسا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری علاج کی آڑ میں رکھنے کے بعد اسے دوبارہ قید خانے میں ڈال دیا گیا ہے۔ اسے دوبارہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اس کی حالت مزید بگڑ گئی ہے۔

واضح  رہے کہ اسرائیلی حکام العرابید کو اگست میں رام اللہ کے قریب ایک مزاحمتی کارروائی کے ذمہ دار سمجھے جانے والے سیل کا سربراہ قرار دے رہے ہیں۔

Tags: المسکوبیہسامرا لعرابیدصیہونی وقوبت خانہعوفرقید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.