(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بینائی سے محروم دونوں فلسطینی بہنیں "اون” سے بنائی اشیاء کے ذریعہ اپنے اور اپنے خاندان کے اخراجات پورے کر تی ہیں تاہم انہیں یقین ہے کہ ایک دن وہ ضرور آئے گا جب فلسطین میں امن ہوگا اور وہ صہیونیوں کے قبضے سے آزاد ہوجائے گا۔
مقبوضہ فلسطین کے شہر سلفیت سے تعلق رکھنے والی دو نابینا فلسطینی بہنیں جوکہ آنکھوں کی روشنی سے تو محروم ہیں لیکن حوصلے کی دولت سے مالا مال ہیں محرومی کے باوجود اون کی بہترین بنائی گئی اشیاء فلسطینی بازاروں میں مہنگے داموں خریدی جاتی ہیں ، اپنی خداداد صلاحیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جیسے صہیونی حکام کے ہاتھوں معاشی بدحال اپنے وطن میں اپنے گھر کا بوجھ اٹھارہی ہیں ۔
تاہم صہیونی ریاست کی ان مجبور بہنوں کو یقین ہے کہ ایک دن وہ ضرور آئے گا جب وہ اور تمام فلسطینی اپنے وطن میں امن و سلامتی کے ساتھ دنیا کے اور لوگوں کی طرح آزادی کی زندگی بسر کریں گے۔