• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ایک ہفتے میں فلسطینیوں کی 840 ایکڑ زمین پر صیہونی فوج نے قبضہ کرلیا

بدھ 06-11-2019
in خاص خبریں, رپورٹس, صیہونیزم, فلسطین
0
ایک ہفتے میں فلسطینیوں کی 840 ایکڑ زمین پر صیہونی فوج نے قبضہ کرلیا
0
SHARES
0
VIEWS

 (روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے گزشتہ ایک ہفتے  کے دوران مقبوضہ فلسطین میں فلسطینیوں کی 840 ایکڑ زمین  کو خالی کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی حکام نے فلسطینیوں کو مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغرب میں بیت دقو گاوں میں تقریبا 66 ایکڑ اراضی کو ضبط کرنے کے بارے میں مطلع کیاہے ۔گاوں کی کونسل  کی جانب سے جاری کردہ  بیان میں کہا گیا کہ فلسطینی رابطہ دفتر نے گاوں میں 66 ایکڑ فلسطینی اراضی کو ضبط کرنے کا اسرائیلی فیصلہ موصول کیا ہے۔صہیونی حکام پہلے ہی اس ضبط شدہ زمین پر علیحدگی کی دیوار تعمیر کر چکے ہیں۔

گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے شہر الخلیل  کے قصبے اور خربت عطین کے علاقوں  میں سیکیورٹی وجوہات ظاہر کرتے ہوئے مقامی فوجی کمانڈر نے فلسطینیوں کے ان علاقوں کوصیہونی ریاست کی تحویل میں لینے کی تجویز دی تھی جس کو منظور کرلیا گیا ہے جبکہ فلسطینیوں کو اپنی زمین خالی کرنے کیلئے صرف سات یوم دیے گئے ہیں اس سے قبل صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں 500 دونم فلسطینی اراضی پرقبضے کے احکامات جاری کیے  تھے اور غرب اردن کےشمالی شہر نابلس میں 124 دونم فلسطینی اراضی پرقبضے کا حکم دیا تھا۔مشرقی بیت المقدس میں حزما قصبے کے فلسطینی میئر مسم ابو حلو نے کہا کہ صہیونی حکام نے ‘آدم’ یہودی کالونی کے بالمقابل فلسطینیوں کی 500 دونم اراضی پرقبضے کا حکم دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اراضی پرقبضے کا مقصد فلسطینی سرزمین کی قیمت پر صہیونی آباد کاری کو توسیع دینا ہے۔حزما قصبے کے اطراف میں 4 یہودی کالونیاں قائم ہیں۔ یہ علاقہ غرب اردن کو شمال میں القدس سے ملاتا ہے اور القدس میں داخلے کا ایک راستہ ہے۔

گذشتہ چند دنوں میں اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربہی کنارے میں فلسطینیوں کی ہزاروں ایکڑ اراضی کو ضبط کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

Tags: بیت دقو گاوںخربت عطینر غرب اردنزمین ضبطصیہونی حکام
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.