(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کے سیاسی شعبے کے نائب سربراہ خلیل الحیاہ نے قابض ریاست اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے طویل مدتی جنگ بندی کے معاہدے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کی اس معاملے پر کسی کے ساتھ کوئی تبادلہ خیال نہیں کیا گیا ۔
انہوں نے اس خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں طویل المیعاد صلح کے بارے میں کوئی تجویز موصول نہیوں ہوئی ہے اور نا جماعت میں اس حوالے سے کسی بھی چیز پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، ہم اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی بات بھی سننا نہیں چاہتے ہیں کیونکہ قابض ریاست اسرائیل نے عارضی جنگ بندی اور افہام و تفہیم کا کبھی بھی احترا م نہیں کیا ۔
خلیل الحیاہ نے صیہونی ریاست کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر غزہ کا محاصرہ اسی طرح جاری رہا تو اب اس کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے ، ہم اس طرح ناکہ بندی کو اب مزید برداشت نہیں کریں گے ، اسرائیل کو اس غیر انسانی اور غیر قانونی محاصرے کے سنگین نتائج کو سمجھنا اور ان کا ادراک کرنا ہوگا اور ان کے محاصرے کی ذمہ داری قبول کرنا ہوگی کیونکہ ہم اپنے لوگوں کو ایسے بے موت مرنا ہوا نہیں دیکھ سکتے