• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home رپورٹس

فلسطینیوں کے چہرے اور آنکھیں اسرائیلی بندوقوں کے نشانے پر!

بدھ 13-02-2019
in رپورٹس
0
فلسطینیوں کے چہرے اور آنکھیں اسرائیلی بندوقوں کے نشانے پر!
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کی غزہ کی پٹی کا علاقہ یو یا دریائے اردن کا مغربی کنارا ہو۔ مقبوضہ بیت المقدس ہو یا شمالی یا جنوبی فلسطینی شہر ہوں، ہر جگہ اسرائیلی درندے فلسطینیوں پر بندوقوں کا استعمال کرتے ہوئے ان کے چہروں کو دانستہ طورپر نشانہ بناتے ہیں۔

دو ہفتے پیشتر 12 سالہ محمد النجار کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس میں ایک ریلی میں شرکت کے دوران نشانہ بنایا۔ اسرائیلی دشمن نے النجار کی آنکھوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ ایک آنکھ سے محروم ہوگیا۔ اس کی دائیں آنکھ دیکھنے کے قابل نہیں رہی۔

آنکھوں کو قصدا نشانہ بنایا جاتا ہے

محمد النجار کا آبائی تعلق خان یونس کے مشرقی قصبے بنی سہیلا سے ہے۔ وہ گذشتہ ایک سال سے جاری غزہ میں حق واپسی مظاہروں میں باقاعدگی کے ساتھ شرکت کرتا ہے۔

وہ اگرچہ پرتشدد مظاہروں میں شریک نہیں ہوا اور نہ کبھی اسرائیلی فوج پر پتھراؤ کیا اور نہ ٹائر جلائے۔ گیارہ جنوری کو اس وقت دوسری مرتبہ صدمہ پہنچا جب ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ اب وہ ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہوگیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ محمد النجارکو اپنی بینائی کی بحالی کے لیے لینز لگوانے کی ضرورت ہے۔

سعد عمر کا مکتوب

محمد النجار کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس نہیں۔ اس سے پیشتر ایسا ہی ایک واقعہ رام اللہ کے سعد عمر کے ساتھ بھی پیش آ چکا ہے۔ جب سعد عمرکو پتا چلا کہ اس کے ہم وطن ایک دوسرے فلسطینی کی آنکھ اسرائیلی فوج کی بندوق نے چھین لی ہے تواس نے اسے مکتوب ارسال کیا۔

اپنے اس مکتوب میں اس نے محمد النجار کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ سنہ 2014ء کو جب اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کی تو پورے فلسطین میں اس کے خلاف فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے۔ رام اللہ میں بھی فلسطینیوں نے ایک احتجاجی ریلی نکالی جس میں وہ بھی شریک تھا۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر چھروں والی بندوق کا استعمال کیا اور کئی فلسطینیوں کے چہرے زخمی ہوگئے۔

اس نے بتایا کہ رام اللہ کے نواحی علاقے البیرہ میں ایک احتجاجی ریلی کے دوران ’’dco‘‘ چوکی کے جمع تھے۔ اس نے اپنے اطراف میں اسرائیلی فوج کی طرف سے فائرنگ شروع کردی گئی۔ اس دوران اسرائیلی فوج کی طرف سے فائرنگ کی گئی۔ صیہونی فوج کی گولیوں کی بوچھاڑ سےاس کا چہرہ چھلی ہوگیا اور ایک آنکھ ضائع ہوگئی۔
( بشکریہ مرکز اطاعات فلسطین)

Tags: احتجاجیاسرائیلبیت المقدسحق واپسیخان یونسدرندےرام اللہریلیصیہونیغزہفائرنگفلسطینمظاہرین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.