• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home رپورٹس

صدی کی ڈیل پر فلسطینی عوام کےچار حرف

منگل 25-06-2019
in رپورٹس
0
صدی کی ڈیل پر فلسطینی عوام کےچار حرف
0
SHARES
0
VIEWS

جیسے جیسے بحرین کے شہرمنامہ میں منعقد ہونے والی  سنچری آف ڈیل کانفرنس کے افتتاح کا وقت قریب آتا جا رہا ہے،دنیا بھر میں موجود فلسطینی عوام کے غصے اور اشتعال میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

مغربی کنارے کے مختلف حصوں میں رات گئے تک منامہ کانفرنس کے انعقاد کے خلاف مختلف ریلیوں کی صورت میں فلسطینی عوام کا احتجاج جا ری رہا،اور وہ صدی کی ڈیل سے اپنی نفرت کا اظہار کرنے کے لیے سڑکوں پر موجود رہے،

فلسطین کی نمائندہ تمام سیاسی اور مذہبی قوتوں نے اس کانفرنس کے ایجنڈے کو آغاز سے قبل ہی مستر د کردیا ہے اور ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے

پیر کی رات گئے تک  قابض اسرائیلی فوج اور فلسطینی نوجوانوں میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا،یہ جھڑپیں مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں ہوئیں،جھڑپوں کا مرکز باب ال زاویہ کا علاقہ تھا،یاد رہے کہ منامہ کانفرنس کے خلاف یہ احتجاج رواں ہفتے کے روز جمعہ تک جاری رہے گا،

فلسطینی ہلال احمر کے مطابق  دو زخمی نوجوان جو کہ ربڑ کی گولیوں کی بوچھاڑ سے شدید زخمی ہو چکے تھے،وہ  الخلیل کے سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے لیے لائے گئے ہیں۔

ایک فلسطینی مفید الشربتی اور انکا بیٹا قابض اسرائیلی فوج کے تشدد سے اس وقت زخمی ہوئے جب وہ شہدا ملٹری روڈپارکرنے کی کوشش کر رہے تھے،جس کو قابض صیہونی فوج نے بلاک کیا ہوا تھا،انہی جھڑپوں کے دوران صیہونی فوج نے محمد فضل محمود نامی سولہ سالہ نوجوان کو بھی گرفتار کر لیا،

حالیہ احتجاج جو کہ رواں ہفتے شروع ہوا تھا،اس میں اب بہت زیادہ شدت آ چکی ہے،فلسطینی عوام جھنڈے لیکر سڑکوں پر موجود ہے،اور وہ اپنے تمام تر جذبات کے ساتھ منامہ کانفرنس کو مسترد کر رہے ہیں

یاد رہے کہ منامہ کانفرنس پچیس اور چھبیس جون کو بحرین کے شہر منامہ میں منقعد ہوگی،اور فلسطین نے تمام عالمی برادری سے اس کے بائیکاٹ کی درخواست کی ہے

Tags: احتجاجصدی کی ڈیلفلسطینیوں کا احتجاجمنامہ کانفرنس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.