(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )فلسطین کی تنظیم آزادی پی ایل او نے یورپی یونین اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اسرائیلی بربریت کے خلاف آواز بلند کرنے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی تنظیم پی ایل او نے یورپی یونین اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی دیگر تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت اور مظالم روکنے کے لیے آواز بلند کریں اور اسرائیل جرائم کو دنیا کے سامنے آشکار کرنے لیے لیے فلسطینیوں کا ساتھ دیں۔
ذرائع کے مطابق یہ مطالبہ پی ایل او کے سیکرٹری جنرل صائب اریکات نے یورپی یونین کے سفیروں سے رام اللہ میں ایک اہم ملاقات کے دوران کیا۔
ان کا کہنا تھا کی فلسطینی قیادت کی پوری کوشش ہے کہ دہشت گرد اسرائیل کو احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے اور اس سے فلسطینیوں پر کیے جانے والے بہیمانہ مظالم خصوصا اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں پر کیے جانے مظالم کی جواب طلبی کی جائے۔
صائب اریکات نے ملاقات میں یورپی سفیروں کو تازہ ترین اسرائیلی جارحیت کے بارے میں آگاہ کیا اور انکو بتایا کے اسرائیلی جیلوں میں کس طرح فلسطینی قیدیوں کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ وہ یورپی ممالک سے انسان دوستی کی امید کرتے ہوئے یہ توقع کرتے ہیں کہ وہ اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں آواز بلند کریں گے۔