• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پی ایل او

محمود عباس کی اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سربراہ سے ملاقات

پیر 17-06-2019
in پی ایل او
0
محمود عباس کی اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سربراہ سے ملاقات
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی وزیراعظم  محمود عباس اور اسرائیل کے داخلی سلامتی کے ادارے ‘شاباک’ کے سربراہ نداو ارگمان کے درمیان حال ہی میں ایک خفیہ ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے اپنی ایکسکلوسیو رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سرائیلی انٹیلی جنس چیف نے محمود عباس سے ملاقات کے دوران اُنہیں فلسطینیوں کے کٹوتی کے بعد جاری ہونے والے ٹیکس وصول کرنےپرقائل کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر اہم امور پر گفتگوکی ہے ۔

اگرچہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اعلانیہ طورپر یہ دعویٰ‌کیا جاتا ہے کہ رام اللہ کا اسرائیل کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں مگر فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان سیکیورٹی سمیت دیگر امور پر تعاون بدستور جاری ہے۔

اس سے قبل

یروشلم میں ہیبریو یونیورسٹی کے تحقیق دان گیڈیئن ریمیز اور ازابیلا گینر  نے دعویٰ کیا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس 80 کی دہائی میں سوویت انٹیلی جنس ایجنسی کے جی بی کے ایجنٹ ہوا کرتے تھے، و ہ 80 کی دہائی میں شام کے دارالحکومت دمشق میں رہائش پذیر تھے، یہ دستاویزسوویت یونین سے بھاگ کر برطانیہ آنے والے شخص نے برطانیہ کے حوالے کیے تھے۔ اس دستاویز کو کیمبرج یونیورسٹی کے چرچل آرکائیو سینٹر نے مستند قرار دیا ہے۔ اس دستاویز کا نام ’کے جی بی ڈیویلپمنٹس: 1983‘ اور اس میں محمود عباس نے اپنے آپ کا ’کروٹوو‘ یا ’جاسوس‘ کے نام سے تعارف کرایا ہے۔

تاہم فلسطینی اتھارٹی کے صدرمحمود عباس کے ترجمان نے اس دعوے کو رد کرتے ہوئے اس کو اسرائیل کا پروپیگینڈا قرار دیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس قسم کے الزام لگا کر اسرائیل ایک بار پھر شروع ہونے والے امن مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہاں ایک اور اہم بات یہ ہے کہ محمود عباس اور شاباک کے چیف کے درمیان گہرے مراسم ہیں، فلسطینی صدر کہہ چکےہیں ان کے ندائو ارگمان کے ساتھ موقف میں 90 فیصد  ہم آہنگی موجود ہے۔

Tags: محمود عباس کی اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سربراہ سے ملاقات
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.