(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ سے روسی سفیر گوشا بوچیخ نے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں دوطرفہ تجارتی تعلقات سمیت مشترکہ مفادات پر گفتگو کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ سے فلسطین میں روسی سفیر گوشابوچیخ نے ان کے رام اللہ میں ان کے دفتر میں ملاقات کی، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فلسطینی وزیراعظم نے روسی سفیر کے ساتھ مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس ، جانین ، الخلیل ، اریحا اور بیت لحم میں روس کے تعاون سے صنعتی علاقوں کی تعمیر پر بھی گفتگو کی گئی جس کے باعث فلسطینیوں کے معاشی مسائل حل ہوں گے اور روزگارو کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے ۔
فلسطینی وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ روس اور فلسطینی کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں جو گزرتے ہوئے وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہورہے ہیں