رام اللہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)قابض صہیونی فوج کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں صبح صادق سے نوجوانوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ،قابض فوج نے سحری کے بعد فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر لوٹ مار کے دوران دوسگے بھائیوں سمیت 12 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
قابض فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینیوں کے گھروں میں تلاشی کا عمل مغربی قلقیلیہ ، مغربی جنین ،صوفان قصبوں اور نابلس کے حوریف اور دیگر علاقوں میں کیا گیا جہاں سے انتظامیہ کو مطلوب افراد کو حراست میں لیا گیا ہے
غزہ: القدس بریگیڈ کے مجاہد نے صیہونی فوج کے اسنائپر کا شکار کرلیا
(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) القدس بریگیڈز کا کہنا ہے کہ اس کے اسنائپر نے صیہونی دشمن ...
Read more