• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پی ایل او

اردنی تنظیم کا فلسطینی مزاحمت کاروں کی بہادری پر خراج تحسین

جمعہ 10-05-2019
in پی ایل او
0
اردنی تنظیم کا فلسطینی مزاحمت کاروں کی بہادری پر خراج تحسین
0
SHARES
0
VIEWS

عمان(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)اردن میں اخوان المسلمون کے سیاسی ونگ اسلامک ایکشن فرنٹ نے حالیہ ایام میں فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی طرف سے مسلط کی گئی جنگ کے دوران فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی طرف سے جرات مندانہ جواب دینے پر فلسطینیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

روزنامہ قدس کے مطابق اسلامک ایکشن فرنٹ کے سیکرٹری جنرل مراد العضایلہ نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطین کے علاقے غزہ پر اسرائیلی فوج کے حالیہ حملے کے دوران فلسطینی مزاحمت کار قابض صہیونی فوج پر مزاحمت کا خوف سوار کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

انہوں‌ نے کہا کہ فلسطینی مجاھدین نے اپنی بہادری اور دلیری کے ساتھ صہیونی فوج کا مقابلہ کر کے یہ پیغام دیا ہے کہ وطن کے دفاع اور عزت کے لیے صرف بہادر فوج ضروری نہیں ہوتی۔ ایک طرف اربوں ڈالر سے تیار کی گئی جدید اسلحہ اور جنگی وسائل سے لیس فوج ہو اور دوسری طرف مٹھی بھر اہل ایمان بے سرو سامانی کے عالم میں بھی اپنے مد مقابل فوج کو شرمناک شکست سے دوچار کرتے ہیں۔ ان کا آہنی عزم اور استقامت ہی ان کا اسلحہ ہوتا ہے۔

اردن میں ایک افطار پارٹی سے خطاب میں اسلامک ایکشن فرنٹ کے رہ نما نے کہا کہ فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ عرب ممالک کو بھی امریکا کی صدی کی ڈیل کی سازش کو ناکام بنانے کے لیے اپنی صف بندی کرنی چاہیے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج نے بمباری کر کے 28 فلسطینی شہید کر دیے تھے۔ جواب میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے صہیونی ریاست پر 700 میزائل داغے جن کے نتیجے میں 4 صہیونی ہلاک اور ایک سو سے زاید زخمی ہوئے۔

 

Tags: اردنیبہادریتنظیمخراج تحسینفلسطینیکاروںمزاحمت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.