(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) محمد اشتیہ کی جانب سے قابض ریاست کوخبردار کیا گیا ہے کہ اگر مسجد اقصٰی کے حوالے سے صہیونی عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کیا گیا تو اسرائیل خود اس کا ذمہ دار ہوگا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روزفلسطینی وزیر اعظم محمود اشتیہ نےمقبوضہ بیت المقدس میں قابض ریاست کی عدالت کی جانب سے مسجد اقصٰی میں یہودیوں کے آزادانہ گھومنے پھرنے کی اجازت کے فیصلے کے خلاف اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ آئے دن صہیونی شرپسندوں اورفلسطینیوں کے مابین پرتشدد جھڑپوں کےناختم ہونے والے سلسلوں کے باوجود صہیونی عدلیہ کا یہودیوں کو قبلہ اول کے مسلمانوں کو دیے گئے ان حصوں میں آزادانہ گھومنے پھرنے کی اجازت کا فیصلہ قطعی غیرمنصفانہ اور مذہبی اشتعال انگیزی کی آگ کو ہوا دینے کے متعرادف ہے جس کے سنگین نتائج کے مکمل ذمہ دار صہیونی ریاست اور عدالت خود ہوگی۔
انہوں نے اسرائیل کو خبر دار کر تے ہوئے کہا کہ اسرائیلی عدالت کا یہ فیصلہ مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثیت کی سنگین خلاف ورزی ہے۔