غزہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد نے کہا ہے کہ غزہ کےعلاقے میں حق واپسی کے لیے جاری احتجاجی مظاہرے فلسطینی پروگرام اور جدو جہد آزادی کا حقیقی چہرہ ہیں۔ اس حتجاج نے فلسطینی قوم کی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کےقیام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اسلامی جہاد نے زور دیا ہے کہ غزہ میں جاری حق واپسی مظاہروں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے انہیں جامع انتفاضہ کی شکل دی جائے۔
روزنامہ قدس کے مطابق اسلامی جہاد کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جہاد تاریخی ارض فلسطین کی آزادی کے لیے جدو جہد جاری رکھے گے اور فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی کو کسی صورت میں سرد خانے کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اسلامی جہاد ارض فلسطین میں کوئی افراط وتفریق قبول نہیں کرے گی۔ اسلامی جہاد مزاحمت کے پروگرام کو آزادی اور حق واپسی کی ضمانت کے طور پر اختیار کیا گیا ہے، جب تک فلسطینیوں کو ان کے یہ دیرینہ حقوق حاصل نہیں ہوجاتے مسلح مزاحمت جاری رکھی جائے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حق واپسی مظاہروں نے فلسطینی قوم کی صفوں میں اتحاد پیدا کیا اور فلسطینیوں کو ‘صدی کی ڈیل’ کی سازش کے خلاف متحد کر دیا ہے۔
بیان میں اسلامی جہاد نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم صہیونی ریاست کے باطل ہونے پر یقین رکھتی ہے اور آزادی کے حصول کے لیے مسلح مزاحمت جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔