بیت المقدس(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینیوں کی حق خود ارادیت اور نیادی حقوق کے تحفظ کےلئے فلسطین کی اعلیٰ قیادت میں سے ایک ثابت قدم اور متعدل سمجھی جانے والی ڈاکٹرحنان عشراوی کو امریکی حکومت کی جانب سے ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا گیا ۔
روزنامہ قدس کے مطابق ڈاکٹر حنان عشراوی فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والے اسرائیلی جرائم پر دنیا بھر کو آگاہ کرتی ہیں۔انھوں گزشتہ فروری میں اسرائیلی قید میں شہید ہونے والے بیمار فلسطینی کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف بدترین جرائم کا مرتکب ہورہا ہے بین القوامی قانون کے تحت اسرائیل اس کا ذمہ دار ہے ، انھوں نے اسرائیل پر تنقید اور بین اقوامی برادری کو اسرائیلی کی جانب سے فلسطینیوں پر کئے جانے والے غیر انسانی سلوک ، بے گنا ہ قیدیوں پر بدترین تشدد اور طبی سہولیات نا فراہم کرنے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل کے انسانیت کے خلاف بدترین جرائم اور غزہ کے نہتےشہریوں کا غیر قانونی محاصرہ قابل سزا جرم ہے جس کی مکمل اور آزادانہ تحقیقات ہونی چاہیئں۔
کہا جارہا ہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیل کے خلاف سخت ترین بیانات کے بعد ہی امریکی حکومت کی جانب سے ڈاکٹر حنان عشراوی کو ویزا دینے سے انکار کیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل ڈاکٹر حنان نے سیکڑوں مرتبہ امریکہ کا سفر کیا ہے کبھی ویزا مسترد نہیں کیا گیا ۔