• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پی ایل او

پی ایل او کی”منامہ کانفرنس” کی مذمت

بدھ 26-06-2019
in پی ایل او
0
پی ایل او کی”منامہ کانفرنس” کی مذمت
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کی آزادی کے لیے کام کرنے والی تنظیم ‘پی ایل او’ نے "منامہ” میں امریکا کی دعوت پر ہونے والی عالمی اقتصادی کانفرنس کی مذمت کرتے ہوئےامت مسلمہ کی قیادت سے اپیل کی ہے کہ اس کانفرنس کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کی نیشنل کونسل کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ منامہ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد فلسطینی عوام کے دیرینہ حقوق غضب کرنا ہےاور یہ ایک ایسی سازش ہے جس کا مقصد فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی کو ختم کرنا اور القدس کو اسرائیل کے حوالے کرنے کی سازشوں کوآگے بڑھانا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ ‘پی ایل او’ مناما کانفرنس کے انعقاد کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرتی ہے۔ عرب برادری سے اپیل ہے کہ منامہ کانفرنس کا کھل کر بائیکاٹ کرے۔

بیان میں اسرائیل کو فلسطینی مملکت کی معیشت کی تباہی کا مکمل زمہ دار قرار دیا گیا اسرائیلی ریاست کا ناجائز تسلط اور غاصبانہ قبضہ فلسطین میں‌معیشت کی تباہی کا موجب ہے جس نے فلسطین کے قدرتی وسائل، اس کی معیشت اور ذرائع کو تباہ کردیا ہے۔ جب تک اسرائیل کا غیرقانونی اور غاصبانہ قبضہ ختم نہیں ہوتا اس وقت تک فلسطین میں معاشی حالات بہتر نہیں‌ ہو سکتے۔

پی ایل او نے فلسطینی دھڑوں‌پر اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ قومی وحدت کے لیے تمام فلسطینی اپنی صفوں‌میں متحد ہوجائیں تاکہ امریکا کی فلسطینی قوم کے خلاف سازشوں کو روکا جا سکے۔

بیان میں عرب ممالک پر زوردیاکہ وہ امریکا کی دعوت پر بحرین کانفرنس کا چین، روس اور یورپی یونین کی طرح بائیکاٹ کریں۔

Tags: بحرین کانفرنسپی ایل اوڈیل آف دی سینچریمنامہ کانفرنس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.