فلسطین لبریشن اورگنائزئشن (پی ایل او) کی جانب سے اسرائیلی دہشتگردی کے حوالے سے جاری ہونے والی ماہانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ جون میں اسرائیلی فوج نے 29 فلسطینیوں کو شہید اور 312 کو زخمی کیا ، زخمیوں میں خواتین سمیت بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے ۔
جون کےپہلےہفتےاسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کےخلاف ریاستی دہشت گردی کےدوران دو فلسطینی شہری شہیداور 78 زخمی ہوئے جبکہ غرب اردن اور زگہ کی پٹی کی سرحد پر فلسطینیوںکی مزاحمتی کارروائیوں میں 12 صہیونی بھی زخمی ہوئے۔
رپورٹ میںبتایاگیا ہے کہ گذشتہ ہفتے اشکول، عسقلان، ھشارون، کیسوفیم، سدیروت، شاعرھنیگیو، صوفا، کرم ابو سالم اور تل ابیب سمیت 105 مقامات پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا جس میں اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی 17 سالہ ساجد عبدالحکیم مزھر اور 24 سالہ حبیب المصری کو شہید کیا ۔