• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پی ایل او

ٹرمپ انتظامیہ نہتے فلسطینیوں کے قتل میں شامل ہے ،حنان عشراوی

پیر 06-05-2019
in پی ایل او
0
ٹرمپ انتظامیہ نہتے فلسطینیوں کے قتل میں شامل ہے ،حنان عشراوی
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر حنان عشراوي نے غزہ پر اسرائیل کی بمباری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے محصور فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری اسرائیل کے جنگی جرائم کا تسلسل ہے جو وہ گزشتہ نصف صدی سے نہتے فلسطینیوں پر ڈھا رہا ہے ، اسرائیل کی انسانیت سوزبدترین پالیسیوں نے محصور غزہ کو دنیا کے سب سے بڑے جیل میں بدل دیا ہے ، انھوں نے کہا کہ اسرائیل نے وحشیانہ بمباری سے شہری علاقوں کو نشانہ بنایا جس میں پانچ بچوں اور حاملہ خواتین سمیت 27افراد شہیداور 250 سے زائد زخمی سات ہائشی عمارتیں مکمل تباہ تین میڈیا کے دفاتر اور ایک مسجد شہید ہوگئی ، نہتے فلسطینیوں پر جدید ترین اسلحے سے حملہ سنگین جرم عمل اور قابل مذمت ہے ۔
انھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر براہ راست تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل کی وحشیانہ فوجی کارروائی کی مکمل حمایت اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے اجتماعی قتل کی تائید ہے انکا کہنا تھا کہ نہتے فلسطینیوں کےخلاف اسرائیل کی وحشیانہ کارروائی عالمی قانونی اور سیاسی احکامات کے تحت ناقابل قبول عمل ہے ۔
انھوں نے بین القوامی برادری سے غزہ میں محصور 2 ملین نہتے فلسطینیوں کے تحفظ کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اجتماعی قتل ہے ان نہتے لوگوں کا جو محاصرے میں ہیں اور ان پر وحشیانہ بمباری کی جارہی ہے جبکہ ان کے پاس اپنے اور اپنے بچوں کے بچاو کا کوئی انتظام نہیں

Tags: ٹرمپ انتظامیہحنان عشراویشامل ہےقتلنہتے فلسطینیوں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.