(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کی ایگزیکٹو کمیٹی کی ممبر "حنان اشراوی” نے کہا کہ اسرائیلی صدر اور وزیر اعظم کا مقبوضہ شہر الخلیل کا دورہ غیر ذمہ دارانہ، جارحانہ اور اشتعال انگیز اقدام ہے ۔
اپنے جاری ایک بیان میں ڈاکٹرحنان اشروی نےاسرائیلی وزیراعظم اورصدرکے تاریخی شہر”الخلیل” کے اشتعال انگیزدورے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ یہ فلسطینیوں کےبنیادی انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ حق خودارادیت کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ڈاکٹرحنان اشراوی کا کہنا ہےکہ اسرائیلی وزیراعظم اورصدرنے مقبوضہ شہر "الخلیل” کا دورہ اور تاریخی ابراہیمی مسجد سےمسلمانوں کو بے دخل کرکے یہودی آبادکاروں کومذہبی رسومات کی آڑمیں بے حرمتی کی اجازت دیناخطرناک اورناقابل برداشت اقدام ہے۔
انھوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں فلسطینیوں کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر نسل پرستانہ اورمجرمانہ سلوک رواں رکھا جارہاہے ہے ایسے موقع پر اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے ایسے غیرذمہ دارانہ اقدامات فلسطینیوں کے خلاف یہودی آبادکاروں کے جرائم کو تقویت کے مترادف ہے۔