(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی اتھارٹی کے وزیر”خارجہ "ریاض المالکی” کا کہنا ہے کہ فلسطین کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اسرائیل میں کس کی حکومت عمل میں آئے گی تاہم فلسطین اسرائیل نئی کسی بھی حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے ۔
صحافیون سے گفتگو میں انکا کہنا تھ اکہ سب سے پہلے ، ہم اسرائیل میں انتخابات کے جمہوری نتائج کا احترام کرتے ہیں، اسرائیل میں کون حکومت تشکیل دے سکے گا، ہمارے پاس اس کا کوئی جواب نہیں مگر نئی حکومت کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کرنے کے لیے ان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔
"انھوں نے کہا کہ فلسطینی حکام نے اسرائیلی انتخابی مہم یا انتخابی نتائج میں مداخلت نہیں کی اور نہ ہی ہم اسرائیل میں ممکنہ حکومت کے قیام میں مداخلت نہیں کریں گے۔