مغربی کنارے(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)قابض اسرائیلی افواج نے بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے گھروں کی تلاشی کے دوران تین فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ،رمضان میں گرفتار ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 100ست تجاوز کرگئی ہے۔
روزنامہ القدس کوموصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے مغر بی کنارے کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی کے بعد چھ فلسطینیوں کوگرفتار کرلیا ، گزشتہ روزابھی قابض اسرائلیوں کی جانب سے العيسوية اور جبل ازیتوں کے علاقوں میں فلسطینیوں کے گھروں کی تلاشی کے دوران گیارہ فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔
غزہ میں فلسطینی اسیران کی معلومات کے ادارے کی فراہم تفصیلات کے مطابق مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے آغاز سے آج تک اسرائیلی فورسز نے 100سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے جن میں خواتین ، بچے، امدادی کارکن اور صحافی شامل ہیں