(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی صدر نے امریکا کی جانب سے پیش کردہ نام نہا دامن منصوبے کے بعد اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ سیکیورٹی سمیت تمام تعاون ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
مصر کے دار الحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کے اجلاس کے دوران تقریر کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ امریکا کا پیش کردہ نام نہاد رو ریاستی امن منصوبہ درحقیقت فلسطینیوں کو ارض مقدس سے بے دخل کرنے کا منصوبہ ہے
انھوں نے صدی کی ڈیل کے حوالے سے پید اہونے والی صورتحال سے لیگ کے اراکین کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے ٹیلی فون پر ٹرمپ کے ساتھ اس منصوبے پر بات کرنے اور اس منصوبے کے مطالعہ کے لیے اس کی کاپی وصول کرنے سے بھی انکار کیا ’میں اپنی تاریخ میں یہ بات ریکارڈ نہیں کراؤں گا کہ میں نے یروشلم کو دشمنوں کے ہاتھ فروخت کردیا۔
صدر محمود عباس نے بتایا ’ہم نےاسرائیل کو باضابطہ طورپر آگاہ کر دیا ہے کہ ان کے اور امریکا کے ساتھ سکیورٹی سمیت کسی بھی طرح کے تعلقات نہیں رکھے جائیں گے، تاہم اسرائیلی حکام نے ان کے اس بیان پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔