(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے صدر”محمود عباس” اور سعودی عرب کے "شاہ سلیمان” کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
فلسطین کے صدر "محمود عباس” نے سعودی عرب کے شاہ سلیمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں اسرئیل کے وزیراعظم "نیتن یاھو” کے حالیہ بیان کےتناظر میں دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت ہوئی، سعودی عرب کی تاریخی طورپر مسئلہ "فلسطین” کی پشت پناہی پر محمود عباس نے سعودیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
فلسطینی صدر "محمود عباس” نے کہا کہ سعودی عرب تاریخی طور پر ہمارے منصفانہ مقصد کے ساتھ کھڑا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بیجمن نیتن یاھو نے آئندہ انتخابات میں کامیابی کی صور ت میں مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی کنارے میں واقع علاقے کواسرائیل میں غیر قانونی طور ضم کرنے کا اعلان کیا تھا، اسرائیلی وزیراعظم کے اس متنازع بیان پر او آئی سی ، "یورپی یونین” سمیت مختلف ممالک نے تنقید کی ہے۔