رام اللہ(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینیوں عودۃالحروب اور حسن العویوی مسلسل 38دن سے صہیونی زندانوں میں انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔
کلب برائےاسیران کے مطابق دونوں فلسطینی اسیران کو صہیونی حکام کی طرف سے ان کی بھوک ہڑتال کے باوجود بار بار ایک سے دوسری جیل میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ دونوںبھوک ہڑتالی اسیران پر بھوک ہڑتال ختم کرنے کے لیے مسلسل دبائو ڈالا جا رہا ہے۔ انہیں اس وقت ‘الرملہ’ میں قائم ‘نیتزان’ جیل میں ڈالا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 35 سالہ عودۃ الحروب الخلیل کے دیر سامت قصبے سے تعلق رکھتے ہیں جنہیں دسمبر 2018ء کو اسرائیلی فوج نے حراست میں لےلیا تھا۔ وہ 10 بچوں کے باپ ہیں جب کہ 35 سالہ حسن العویوی جنوری 2019ء سے حراست میں لےلیا۔ عویوی تین بچوں کےباپ ہیں۔