• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پی ایل او

فلسطینی صدر کا اسرائیل سے کیے گئے تمام امن معاہدے منسوخ کرنے کا اعلان

جمعہ 26-07-2019
in پی ایل او, خاص خبریں, فلسطین
0
فلسطینی صدر کا اسرائیل سے کیے گئے تمام امن معاہدے منسوخ کرنے کا اعلان
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی قیادت اب اسرائیل سے کیے گئے امن معاہدوں کی پابند نہیں رہی اور ہم اب اسرائیل کے خلاف ہر قدم اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رام اللہ میں ہونے والے فلسطینی قیادت کے اہم  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی صدر کا  کہنا تھا کہ حالیہ اسرائیلی بربریت اور فلسطینی گھروں کے مسماری جیسے ظالمانہ عمل کے بعد فلسطینی قیادت اسرائیل سے کیے گئے امن معاہدوں کی پابند نہیں رہی ہے۔

اجلاس کے دوران انہوں نے ایک نئی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا جو اسرائیل سے ماضی میں کئے گئے معاہدوں پر نظر ثانی کرے گی اور آئندہ کی حکمت عملی کا بھی  جائزہ لے گی۔

ذرائع کے مطابق تین سال پہلے فلسطینی حکومت،اعلی قیادت اور ان کی قومی کونسل نے فیصلہ کیا تھا کہ اسرائیل کو اس وقت تک تسلیم نہیں کیا جائے گا اور اس سے کسی قسم کی بات چیت نہیں کی جائے گی جب تک وہ 1967 کی سرحدوں پر واپس نہیں چلاجاتا۔اور تب تک اسرائیل سے کسی بھی قسم کا فوجی تعاون نہیں کیا جائے گا۔

قبل ازیں فلسطینی صدر محمود عباس نے پی ایل او اور فتح موومنٹ کے ہنگامی اجلاس کی بھی صدارت کی اور اسرائیل کی جانب سے صورباھر میں فلسطینی گھروں کی مسماری اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ اجلاس ہنگامی طور پر طلب کیے گئے تھے اور انکا ایجنڈا اسرائیل کی جانب سے تازہ مسماری مہم پر ردعمل دینا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فلسطینی صدر نے دو روز قبل  اسرائیل کی جانب سے صور باھر میں فلسطینی گھروں کی مسماری کی شدید مذمت کی تھی اور کہا تھا کہ اسرائیل اوسلو معاہدے میں جن علاقوں کو فلسطینی ملکیت تسلیم کر چکا تھا اب انہی علاقوں میں موجود گھر مسمار کر کے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور اپنے ہی طے کیے ہوئے پیمانوں سے پیچھے ہٹ رہا ہے۔

۔

Tags: اسرائیل سے کئے گئے تمام معاہدے منسوخفلسطینی صدر محمود عباس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.