(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) تحریک فتح کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے پیش کردہ نام نہاد امن منصوبے”صدی کی ڈیل” میں کوئی ایک بھی مثبت پہلو نہیں، اس لیے اس پرکسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی۔
تحریک فتح کی انقلابی کونسل کے ترجمان اسامہ القواسمی نے امریکا کے ساتھ رابطوں اور ‘صدی کی ڈیل’ پرامریکا کے ساتھ مذاکرات سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک فتح اور فلسطینی اتھارٹی کا موقف اصولی اور ناقابل تغیر ہے، فلسطینی قوم نے متفقہ طورپر امریکی سنچری ڈیل منصوبے کو مسترد کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدی کی ڈیل کا منصوبہ فلسطینی قوم کے نزدیک صرف کوڑے دان میں ڈالے جانے کےقابل ہے، اسے کسی صورت میں قبول نہیں کیا جاسکتا ۔
انکا مزید کہنا تھا کہ صدی کی ڈیل میں کوئی ایک بھی مثبت پہلو نہیں اس لیے اس پرکسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی امریکی منصوبہ فلسطینی قوم کے خلاف نسل پرستانہ اپاتھائیڈ نظام مسلط کرنے کی کوشش ہے۔