نابلس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)قابض صہیونی فوج نے نابلس میں فلسطینیوں کے گھروں پر دھاوا بولا توڑپھوڑ کی اور رہائشیوں پر تشدد کیا اور النجاح یونیورسٹی میں اسلامی بلاک کے بزرگ ترجمان احمد درويش کو انکے گھر سے اغوا کر لیا،قابض فوج نے جنین کے جنوبی قصبے پر دھاوا بولا اور انتظامی قید کاٹ کر آنے والے محمد حمدان اور مصطفى کو گھروں سے گرفتارکیا اور ان کے گھروں میں لوٹ مار کی ،بزدل فوجیوں نے طولكرم کے شمال میں دير الغصون قصبے میں یونیورسٹی کے طالبعلم ابراہیم ابو شالؤبب کو گرفتار کیا۔ قلقیلیہ کے مشرقی قصبے عزون میں بھی صہیونی قابض فوج نے انتظامی قید میں سزا پوری کرنے والے رضوان کے گھر پر دھاوا بولا اور انہیں گرفتار کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔دوسرے دو فلسطینی جن کی شناخت حسني العمودي اور عوني الشخشير کے ناموں سے ہوئی کو صہیونی فوج نے نابلس میں انکے گھروں سے اغوا کیا۔مغربی کنارے کے مختلف علاقوں صہیونی فوج نے کاروائیوں کے دوران بہت سے دوسرے شہریوں کو گرفتار کرلیا۔یروشلم میں حزما قصبے میں گھروں پر چھاپوں کے دوران صہیونی فوج نے آٹھ شہریوں کو اغوا کر لیا۔