(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )فلسطینی صدر محمود عباس نے ملک میں انتخابی عمل کو شفاف بنانےکیلئے سپریم کورٹ کے جج جسٹس ناصرالدین کی سربراہی میں فلسطینی الیکشن سے متعلق مقدمات کی سماعت کیلئے خصوصی الیکشن ٹریبونل قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حالیہ مصر کی ثالثی سے قاہرہ میں ہونے والے فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحتی مذاکرات کے دوران مقبوضہ فلسطین میں صدارتی اور نیشنل کونسل کے الیکشن سے متعلق کیسز کی سماعت کے لیے خصوصی عدالت کے قائم کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی جس پر تمام جماعتوں نے اتفاق کیا تھا، اب تجاویز کو تسلیم کرتے ہوئے صدر محمود عباس نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس ناصر الدین کی سربراہی میں ایک الیکشن ٹریبونل تشکیل دیا ہے جس میں مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ سے چار، غرب اردن سے چار اور القدس سے ایک جج کو شامل کیا گیا ہے۔
ٹریبونل میں شامل معزز ججز صاحبان میں جسٹس فايز حسين حماد ، جسٹس محمود نمرابو حصيرہ ،جسٹس باسم عبد الرازق ابو خصيب ، جسٹس فطين عبد العزيز سيف جسٹس محمد سليمان الدحدوح، جسٹس ممدوح عليان جبر جسٹس مؤنس غسان ابو زينتہ اور جسٹس نادر عبد الجواد ابو عيشہ شامل ہیں۔
قاہرہ مذاکرات میں تمام جماعتوں نے الیکشن ٹریبونل کے قیام پر اتفاق کیا تھا جس کے بعد صدر عباس سے مطالبہ کیا گیاتھا کہ وہ الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے ایک خصوصی عدالت قائم کریں جو صرف انتخابات سے متعلق کیسز کو نمٹائے، ٹریبونل میںغزہ سے چار، غرب اردن سے چار اور القدس سے ایک جج کو شامل کیا گیاہے۔