(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت خارجہ نے برطانیہ کی جانب سے حماس کو دہشتگردتنظیم دینے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین اس فیصلے کو مستردکرتا ہے۔
فلسطینی وزارت خارجہ کی جانب سے فلسطین پر قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے سرپرست ملک برطانیہ کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کو دہشت گرد تنظٰیم قرار دینے کے فیصلے کو ظالمانہ اور بلا جواز قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔
جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ اور ان کے برطانوی ہم منصب کے درمیان ملاقات کے ایک ہفتے بعد سامنے آنے والا برطانوی حکومت کا یہ فیصلہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کی راہ میں مزید رکاوٹیں کھڑی کرے گا اور غزہ میں جنگ بندی کو مستحکم کرنے اور غزہ کی تعمیر نو میں رکاوٹ پیدا کرے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے پر امن حل اور خطے میں پائیدار امن کےلئے برطانوی حکومت کو فلسطینیوں کے خلاف دہرے معیار کو ترک کرنا ہوگا، برطانوی حکومت دہرے معیار پر کام کررہی ہے جو کسی صورت بھی عالمی امن کےلئے سود مند ثابت نہیں ہوسکتا ۔