• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پی ایل او

حالیہ پرتشددواقعات کا ذمہ دار امریکی نام نہاد امن منصوبہ ہے، صائب عریقات

ہفتہ 08-02-2020
in پی ایل او, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
حالیہ پرتشددواقعات کا ذمہ دار امریکی نام نہاد امن منصوبہ ہے، صائب عریقات
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)فلسطینی  مظاہرین پر صیہونی فوج کی  فائرنگ سے شہادتوں کی تعداد چار ہوگئی ہے ، فلسطینی اتھارٹی کے اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں تازہ پرتشدد واقعات کا  ذمہ دارامریکی صدر کا پیش کردہ نام نہادامن منصوبہ ہے۔

فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکریٹری جنرل اور فلسطینی انتظامیہ کے مذاکراتی امور کے سربراہ صائب عريقات نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطین میں تازہ تشدد کے پیچھے امریکا کے نام نہادمشرق وسطیٰ کے امن منصوبے کا کردار ہے۔ یہ منصوبہ فلسطینیوں‌میں انتہا پسندی اور نفرت کے بیج بونے کا باعث بنا ہے،  اس منصوبے میں فلسطینیوں کی سرزمین پر غیر قانونی ‌یہودی آباد کاری کی اجازت اور اس کی بھرپورحمایت کی گئی ہے،اس لیے ہم تشدد کے تازہ واقعات کا ذمہ دار براہ راست اسی منصوبے کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔

انھوں نے کہا  کہ فلسطین کے ایک ایک بچےنے اس سازشی منصوبے کو مکمل طورپر مسترد کیا ہے ،امریکااور بین القوامی برادری کو سمجھنا چاہئے کہ یہ منصوبہ فلسطینیوں کے لیئے کسی بھی صور قابل قبول نہیں ہے اگر اس سلسلے  میں فوری کوئی اقدام نہیں کیا گیا تو صورتحال قابوسے باہر ہوسکتی ہے جو اسرائیل ہی نہیں بلکہ پورے مشرق وسطیٰ کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 28 جنوری کو مشرق وسطی میں قیام امن کے اپنے منصوبے کا اعلان کرنا کیا تھا جسے فلسطینیوں‌نے متفقہ طور مسترد کردیا ہے۔ امریکی صدر کے منصوبے میں ایک نام فلسطینی ریاست کا بھی تصور دیا گیا ہے تاہم القدس کو اسرائیل کا حصہ تسلیم کرنے کے ساتھ غرب اردن میں قائم کی گئی یہودی کالونیوں کو بھی اسرائیل میں شامل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کل جمعہ کے روز فلسطین کے علاقے غرب اردن میں پرتشدد مظاہروں کے دوران اسرائیلی کی جانب سے طاقت کے استعمال کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہیدمتعدد زخمی جبکہ 10  اسرائیلی زخمی ہوگئے۔

 دوسری طرف فلسطینی اتھارٹی کے تشدد کے تازہ واقعے کو امریکا کا نام نہاد امن منصوبہ قرار دیا ہے جس کے خلاف فلسطینی قوم سراپا احتجاج ہے۔ فلسطینی حکام نے تشدد سے متعلق امریکی بیان مسترد کردیا ہے۔

Tags: امریکی نام نہاد امن منصوبہصائب عریقاتصدی کی ڈیلصیہونی فوجفلسطینی شہید
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.