رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) تنظیم آزادی فلسطین نے امریکی صدر کے مشیر جان بولٹن کے دورہ مقبوضہ فلسطین اور اسرائیل وزیراعظم سے ملاقات کی مذمت کی ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پی ایل او کی اسٹیرنگ کمیٹی کے سربراہ صائب عریقات نے جان بولٹن کے دورہ اسرائیل اور بن یامین نیتن یاھو سے ملاقات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دورے سے خطے میں بدامنی اور لاقانونیت کو مزید فروغ ملے گا۔
صائب عریقات کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جان بولٹن کا بیت المقدس کے قدیم علاقہ کا بھی اس تاریخی حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتا کہ بیت المقدس سرزمین فلسطین کا ابدی دارالحکومت ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے اور فلسطینیوں کے خلاف اس حکومت کے وحشیانہ اقدامات کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔