(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کی ذیلی تنظیم فتح موومنٹ کی مرکزی مجلس عاملہ کا آج اہم اجلاس ہوگا،نئے ممبران کی شمولیت سے متعلق اہم فیصلہ کیا جائےگا۔
انقلابی کونسل کے چیئر مین ماجد ال فطیانی کا کہنا ہے کہ مرکزی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس آج رام اللہ میں شروع ہو رہا ہے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔انکا کہنا تھا کہ نئے ارکان کی شمولیت کے حوالے سے بھی حتمی فیصلہ کیا جائے گا اور دیگر اہم امور پر بھی اجلاس کے دوران زیر غور آئیں گے۔
وائس آف فلسطین ریڈیو کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں ماجد ال فطیانی کا کہنا تھا کہ اجلاس کا ایجنڈا میں سرفہرست نکتہ نئے ارکان کی شمولیت سے متعلق حتمی فیصلہ کرنا ہے ۔تاہم انہوں نے کونسل میں شامل ہونے والے نئے نام بتانے سے گریز کیا۔
فطیانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اجلا س تین دن تک جاری رہے گا اور اجلاس کا آغاز کونسل کے صدر کی افتتاحی تقریر سے ہوگا جس میں وہ فلسطینیوں کو درپیش مسائل سے شرکا کو آگاہ کریں گے اور بیت المقدس میں جاری صیہونی چیرہ دستیوں سے بھی شرکا کو آگاہ کیا جائے گا۔انکا کہنا تھا کہ حال ہی میں فلسطینی محنت کشوں کے حوالے سے کیا گیا لبنانی وزیر محنت کا متنازعہ فیصلہ بھی اجلاس میں زیر غور آئے گا۔