الخلیل(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوجیوں نے بیت عوا کے مقام پر ایک فلسطینی شہری کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیت ھوا کے داخلی راستے پر ایک فلسطینی شہری کو گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔
اسی علاقے میں اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز فلسطینیوں کی ایک احتجاجی ریلی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔
خیال رہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کی یہودی کالونیوں میں آباد کاروں کی تعداد 6 لاکھ 50 ہزار ہے۔ یہ یہودی آباد کار 164 بڑی اور 116 چھوٹی یہودی کالونیوں میں آباد کیے گئے ہیں۔