رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)قابض صیہونی افواج نے دوروز میں مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران 6 فلسطینیوں کو اغواء کرلیا
روزنامہ قدس کے مطابق آج صبح صیہونی فوج نے قلقیلہ کے علاقے سے 23سالہ نوجوان عبدالافتح حرب ،الخلیل کے علاقے سے 18سالہ اویس کو اغوائ کرلیا جبکہ گزشتہ روز صہیونی فوج نے رام اللہ میں عبوین قصبے سے دو صہیونی آبادکاروں پر چاقو سے حملہ کرنے والے شہید فلسطینی کے باپ کو گرفتار کر لیا۔
یروشلم میں خفیہ اسرائیلی فوجیوں مستاربین نے شعفاط پناہ گزین کیمپ سے فلسطینی نوجوان کو اغوا کر لیا جبکہ اسی دوران قابض صہیونی فوج نےانتظامی قید کے تحت 2سال تک بغیر جرم کے قید رہنے والے سماجی کارکن مراد طوالبہ جو حالیہ اپنی سزا پوری کرکے آزاد ہوئے تھے کو نماز کی ادائیگی کے لیے یروشلم جاتے ہوئے جنین پناہ گزین کیمپ سے دوبارہ اغواء کرلیا گیا ، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ طوالبہ کو رام اللہ میں عوفر جیل منتقل کر دیا گیا۔