• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 7 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پی ایل او

دشمن ممالک سے خفیہ رابطے،فلسطینی اتھارٹی کے کردار پرسوالیہ نشان ہے، اسلامی جہاد

جمعرات 06-02-2020
in پی ایل او, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
دشمن ممالک سے خفیہ رابطے،فلسطینی اتھارٹی کے کردار پرسوالیہ نشان ہے، اسلامی جہاد
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی جہاد کے رہنما کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی قیادت کے قول و فعل میں کھلا تضاد ہے، امریکی سی آئی اے اور اسرائیلی خفیہ اداروں کے ساتھ تعاون رکھنے پر فلسطینی اتھارٹی کاکردار سوالیہ نشا ن ہے۔

مقبوضہ فلسطین کی مزاحتمی تحریک اسلامی جہاد کے مرکزی رہنما اور جماعت کے سیاسی شعبے کے رکن محمد الھندی نے فلسطینی اتھارٹی کے دوہرے معیار پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی ایک جانب امریکا اور اسرائیل کے بائیکاٹ کی بات کرتی ہے اور دوسری طرف ان دونوں ملکوں کے ساتھ سیکیورٹی تعاون بھی جاری ہیں ، فلسطینی اتھارٹی کی قیادت کے قول و فعل میں کھلا تضاد ہے۔

انھوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ  محمود عباس  کی جانب سے امریکہ کے تیار کردہ نام نہاد امن  منصوبے صدی کی ڈیل پر سخت ردعمل دیکھنے  میں آیا تاہم اگر ان کا موقف وہی ہے جو انھوں نے کہا تھا تو پھر امریکا اور قابض ریا ست اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی سمیت تمام تعاون ختم ہونے چاہئے تھے لیکن ایسا نہیں ہوا ، یہی وجہ ہے کہ امریکی سی آئی اے اور اسرائیلی خفیہ اداروں کے ساتھ تعاون رکھنے پر فلسطینی اتھارٹی کاکردار سوالیہ نشا ن بن چکا ہے ۔

واضح رہے کہ دو روز قبل امریکی سی آئی اے کی سربراہ ‘جینا ھاسپل ‘ نے رام اللہ کا دورہ کیا اور فلسطینی اتھارٹی کے انٹیلی جنس حکام اور انٹیلی جنس چیف ماجد فرج، وزیر برائے داخلی امور حسین الشیخ سمیت دیگر عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں تھیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت انٹیلی جنس حکام نے امریکی وفدکو یقین دلایا کہ وہ حالیہ کشیدگی کے باوجود امریکا کے ساتھ انٹیلی جنس شعبے میں تعاون جاری رکھیں گے۔

Tags: اسلامی جہادجینا ھاسپلسی آئی اے کی سربراہصدی کی ڈیلفسلطینی اتھارٹیمحمد الھندی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.